کوروناوائرس :پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کو 3ہفتے مکمل
فائل فوٹوکوروناوائرس کے باعث پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کو 3ہفتے مکمل ہوگئے،لاہور میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہونے کے باوجود شہری غیرسنجیدہ ہیں جبکہ کورونا کے کیسز سامنے آنے پر لاہور کے 16علاقوں کو مکمل سیل کردیا گیا ۔
پنجاب میں لاک ڈاون کو اکیس روزہوچکے ہیں ہر شہر میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے چوکوں اور چوراہو ں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے غیرضروری شہریوں کی آمدورفت کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر شہری گھر رکنے کو تیار ہی نہیں.لاہور میں رائیونڈ مکھن پورہ اور سکندریہ کے بعد گلشن راوی،بیگم کوٹ ،شاہدرہ اور مغلپورہ ریلوے کالونی سمیت سات علاقے سیل کردئیے گئے ۔
موٹربائیکس ہویا رکشہ فیملیز دن رات باہر غیر ضروری گھوم پھر رہے ہیں،ناکوں پر کھڑے ٹریفک وارڈن پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر چالان اور وارننگ دے رہے ہیں۔
لاہور میں متاثرہ علاقوں سے 66افراد مرض کا شکار ہوئے اور مشتبہ مریضوں کی تعداد بھی 574تک پہنچ چکی ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔